ٹیوب ویلوں کی تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ ،تاحال تین ٹیوب ویل فعال کیے جا سکے ،ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نو ٹس لیں ۔

ٹیوب ویلوں کی تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ ،تاحال تین ٹیوب ویل فعال کیے جا سکے ،ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نو ٹس لیں ۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ کی دو لاکھ کے لگ بھگ آبادی کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کو چند سال قبل تلہ گنگ میں نو ٹیوب ویلوں کی تنصیب کےلئے کروڑوں روپے کی گرانت جاری کی گئی ۔لیکن اتنے سال گزرنے کے باوجود نو میں سے صرف تین ٹیوب ویل فعال ہو سکے ۔فعال ٹیوب ویلوں کی موٹریں بھی اکثر خراب رہتی ہیں ۔جس کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہو جاتی ہے ۔عدوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے معاملات کی چھان بین کی جائے اور تلہ گنگ شہر کو مسلسل فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے ۔