میلہ غوث پاک کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کی کاوش کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔صدر تنظیم اعوان ملک مظہر اعوان

میلہ غوث پاک کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کی کاوش کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔صدر تنظیم اعوان ملک مظہر اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)میلہ غوث پاک ثقافت کی یادیں تازہ کر تا ہے،شائقین میلے میںبھرپور شرکت کر کے خوب لطف اندوز ہو تے ہیں ،میلہ غوث پاک میںسابق صوبائی وزیر ملک سیلم اقبال ،صدر تنظیم اعوان ملک مظہر اعوان ،سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان ،خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان ،ملک فیروز دودیال سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے خصوصی شر کت کی ۔ میلہ غوث پاک کی انتظامیہ میلے کو کامیاب کرنے کیلئے جسطرح محنت اور لگن سے انتظامات کو حتمی شکل دیتی ہے اسکی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے اور ہر گاﺅں میں دو گروپ ہیں جن کے درمیان اختلافات ہونے کے باوجود بھی میلہ غوث پاک میں انتظامیہ کی کاوش اور کوششوں سے میلے میں شرکت کو یقینی بناتے ہیں۔ ملک سلیم اقبال اور ملک مظہر اعوان نے کہا کہ میلہ غوث پاک کا جیسے پروگرامز کا انعقاد ہونا انتہائی ضروری ہے یہی اجتماع ہماری ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں ،میلہ غوث پاک میں مثالی نظم وضبط دیکھا گیا ہے یہ میلے ٹھیلے دھن اور اعوان کاری کا صدیوں سے آئینہ دار رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اس دفعہ کراہ اور چانٹوں والی کبڈی میں لوگوں کا جم و غفیر دیکھا گیا ہے اور شائقین نے بھرپور شرکت کی ۔سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال اور میلہ انتظامیہ نے شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور ملک مظہر اعوان صدر تنظیم اعوان نے میلے کے کامیاب انعقاد پر میلہ انتظامیہ کو خصوصی مبارک باد دی ۔