ضلع چکوال کی تعلیمی درسگاہوں کی تمام بنیادی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جا ئے گا ۔رکن صوبائی اسمبلی آ سیہ امجد شیخ

ضلع چکوال کی تعلیمی درسگاہوں کی تمام بنیادی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جا ئے گا ۔رکن صوبائی اسمبلی آ سیہ امجد شیخ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) رکن صوبائی اسمبلی آ سیہ امجد شیخ (چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی ہائر ایجوکیشن) نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کا دورہ کیا ،سٹاف کی کارکردگی کا جائز لیا اور کالج پرنسپل کے ہمراہ کالج کے گراﺅنڈ میں پودا بھی لگایا ۔محترمہ آ سیہ امجد شیخ نے کالج کا تفصیلی وزٹ کیا اور ٹیچرزکی کاردگی کو سراہا اور کالج کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ لی ۔رکن صوبائی اسمبلی آ سیہ امجد شیخ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم پر فوکس رکھا ہوا ہے اور انشا اللہ ضلع چکوال کی تعلیمی درسگاہوں کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا ئے گا ۔وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی کاوش سے ضلع چکوال کے نوجوان بچوں اور بچیوں کیلئے نارتھ پنجاب یونیورسٹی کی منظور ی دے دی گئی ہے جس پرجلد کام شروع ہو جا ئے گاجس سے ضلع چکوال میں تعلیم عام ہو گی ۔ایم پی اے آ سیہ امجد شیخ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن گرین مہم کو کامیاب کریں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ ایک پودا لازمی لگائے تا کہ ہم اپنے پیارے وطن کو سرسبزو شاداب بنا سکیں ۔