نامعلوم افرادنے سولہ سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،مقدمہ درج ملزمان کی تلاش شروع۔

نامعلوم افرادنے سولہ سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،مقدمہ درج ملزمان کی تلاش شروع۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھانہ ٹمن کے علاقہ میال میں نامعلوم افراد نے 16سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،لاش ویرانے سے بر آمد ،پولیس نے لڑکی کے ورثا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔گزشتہ روز علی الصبح میال گاوں کے رہائشی نے پولیس تھانہ ٹمن کو اطلاع دی کے ویرانے میں کسی لڑکی کی لاش پڑی ہے ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا ۔جہاں ابتدائی ملاحظہ کے مطابق 16سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کیا گیا ۔تاہم آخری اطلاعات تک مقتولہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس نے مقتولہ کے ورثا اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔