میری وزارت حلقے کی عوام کی امانت ہے ۔صوبائی وزیر حافظ عماریاسر

میری وزارت حلقے کی عوام کی امانت ہے ۔صوبائی وزیر حافظ عماریاسر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) میری وزارت حلقے کی عوام کی امانت ہے، خدا کی قسم اٹھا کرکہتاہوں جس دن مجھے محسوس ہوا کہ اس وزارت کی وجہ سے میرے حلقے کے کام نہیں ہو رہے ہیں اسی دن میں وزارت سے مستعفی ہو جاﺅں گا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے نئی غلہ منڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا میری وزارت میں کوئی بھی مداخلت نہیں سکتا اور نہ ہی میں برداشت کرتا ہوں،ہمیشہ اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی سے مجھے ہر مقام پر کامیابی ملی۔ صوبائی وزیر معدنیات کا مزید کہنا تھا کہ میرے کچھ جذباتی دوست کہتے ہیں کہ شہر لاوارث ہوگیا ،میرا انہی دوستوں سے سوال ہے کہ پچاس سالوں سے اس علاقے پر حکمرانی کرنے والے کہاں ہیں ان سے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا ، اگر پچاس سال سے شہر کی تعمیروترقی پر توجہ دی جا تی تو آ ج تلہ گنگ کی یہ حالت نہ ہو تی،پچاس سالوں سے جہاں ایم پی اے اور ایم این اے شپ چلی آ رہی تھیں ان سے یہ سوال کیوں نہیں کیے جا تے ،مجھے اقتدار ملے تو ایک سال ہوا ہے انشا اللہ پانچ سالوں میں اس حلقے کا نقشہ تبدیل کر دوں گا ۔صوبائی وزیر حافظ عماریاسر نے مزید کہا کہ میرے لئے وازرت کوئی معنی نہیں رکھتی پہلے بھی بغیر وازرتوں کے میانوالی چکوال روڈ بنوایا ،نالہ انکڑ پل تعمیر کروایا اب بھی ترقی کاموں میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔ میرا حلقے میں کم آنا وزارت کی مصروفیات کی وجہ سے ہوتا ہے اب انشا اللہ باقاعدگی کیساتھ حلقے میں آ ﺅں گا اور عوامی مسائل حل کرنامیرامشن ہے۔حافظ عمار یاسر نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں ہم وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے اور آ نے والے دنوں میں حلقے کی مشکلات حل ہوں گے اور تعمیر وترقی کا دور شروع ہو گا ،حلقے کے مسائل سے بخوابی آ گاہ ہوںاور پانچ سالوں میں بنیادی محرومیوں کا بھرپورازالہ کروں گا ۔