مدنیہ منورہ میں الحاج ملک محمد الہی تھوہا پاکستانیوں کا قیمتی اثاثہ ہیں۔سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس

مدنیہ منورہ میں الحاج ملک محمد الہی تھوہا پاکستانیوں کا قیمتی اثاثہ ہیں۔سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت الحاج ملک محمد الہی تھوہا کی رہا ئش گاہ پر تیماداری کرنےوالا کا تانتا بندھ گیا ،جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار ،عیادت کرنےوالوں میں سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ،سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال ،خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان ،ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا ،جنرل وچائلڈ فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک ،وائس چیئر مین تلہ گنگ پریس کلب ملک ارشد کو ٹگلہ ،چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا ،صفدر شاہ ہمدانی ،ملک ٹریڈنگ کمپنی کے ایم ڈی ملک مشتاق احمد ،سابق ایم پی اے کرنل (ر) سلطان سرخرو ،ملک سلیم بلال اعوان ،وائس چیئر مین ملک آ صف گٹال ،حاجی یوسف تھوہا بہادر ،ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،ملک ضمیر اعوان سمیت سینکڑوں نمائندہ شخصیات شامل ہیں۔سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ،فلک شیر اعوان ،ملک ممتاز حیدر تھوہا اورڈاکٹر نثار احمد ملک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ الحاج ملک محمد الہی تھوہا مدنیہ منورہ میں پاکستانیوں کا قیمتی اثاثہ ہیں انہو ں نے ہمیشہ پاکستان سے جانے والے مہمانوں کی مہمان نوازی کرنے کی مثالیں قائم کیں ہیں،یہی وجہ کہ وہ ضلع چکوال کی عوام کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔