محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جائیں گے۔آ ر پی او احسان طفیل

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جائیں گے۔آ ر پی او احسان طفیل

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی احسان طفیل نے منگل کے روز تلہ گنگ شہر میں آٹھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے منتظمین سے دوران گفتگو کیا ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ ،ڈی پی او چکوال عادل میمن ،ڈی ایس پی تلہ گنگ عبدالر حمن ملک ،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ملک عابد اور ایس ایچ او تھانہ صدر رفیق راٹھور بھی موجود تھے ۔آر پی او احسان طفیل نے مقامی پولیس افسران سے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لی ۔تلہ گنگ شہر میں آٹھویں محرم الحرام کاجلوس اے گیٹگری کا حامل ہوتا ہے ۔جس کی سیکیورٹی کے لئے پویس کی اضافی نفری طلب کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے ریزرو ہوتے ہیں ۔