زمینداروں کو حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا

زمینداروں کو حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ زمیندار ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا جسمیں ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا ،نمبردار ملک ظفر،نمبردار سعید ملکوال ،نمبردار ملک فضل سگھر،ملک نواب خان تھوہا سمیت دیگر نما ئندہ شخصیات نے شر کت کی ۔اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی تجاویز دیں اور حکومت کی جانب سے زمینداروں پر عائد کیے گئے ٹیکسوں کو مسترد کیا گیا اور مشاورت کی گئی کہ پچھلی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کیخلاف ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا گیا تھا تاحال فیصلہ نہیں آ یا جوہی فیصلہ آ یا تو اسکے مطابق آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زمیندار ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کروائی جائے گی اور محرم الحرام کے بعد تلہ گنگ میں زمینداروں کا کنونشن کروایا جائے گا جسمیں بتایا جا ئے گا کہ حکومت کی جانب سے زمیندار پر ظالمانہ ٹیکس کو ہم قبول نہیں کرتے ہیں اس کیخلاف ہر فورم پر آ واز بلند کریں گے ۔اجلاس سے ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ہمیشہ زمیندار پر ہی ٹیکسز کی بھرمار کر کے اسکے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجاتا ہے جو ہمیں قبول نہیں ہے اور زمیندار بھائیوں کو اپنا حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔