ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی۔ڈاکٹر نثار احمد ملک

ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی۔ڈاکٹر نثار احمد ملک

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) الممتاز ہسپتال میں جشن آ زادی کی تقریب منعقد کی گئی ،جس کے مہمان خصوصی چائلڈ فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک تھے اسموقع پر لیڈی ڈاکٹر کوثر نثار ملک سمیت تمام اسٹاف نے شر کت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ ہمارے آ باﺅ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کے بعد ہمیں یہ آ زادی ملی ہے اور ہم سب کو اپنے پیارے وطن کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے یہ سب پر لازم ہے ۔ڈاکٹر نثار احمد ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور انشا اللہ رہے گا اور ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ آ ج ہم سب ملکر یہ عہد کریں کہ پاکستان کیلئے ہم نے کچھ نہ کچھ کرنا ہے تا کہ ہمارا وطن آ نے والے دنوں میں دنیا کا بہترین ملک بنے ۔ڈاکٹر نثار احمد ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والے ظلم کی مذمت کی اور کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا عزم کیا ۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر نثار احمد ملک ودیگر اسٹاف نے جشن آ زادی کا کیک کا ٹا اور ملک اور کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔