کوٹگلہ فیڈر سے بجلی بحال رہنا ایک خواب بن گیا،صارفین سراپا احتجاج ۔

کوٹگلہ فیڈر سے بجلی بحال رہنا ایک خواب بن گیا،صارفین سراپا احتجاج ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)کوٹگلہ فیڈر سے بجلی بحال رہنا ایک خواب بن گیا ،واپڈا حکام کی پھرتیاں صارفین رل گئے،ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جا ئے ،ان خیالا ت کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت ملک عاقل پچنند نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ چوبیس گھنٹے کے بعد کو ٹگلہ فیڈر پر بجلی کی سپلائی بحال کی گئی اور ہزاروں صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ،بارش کلکتہ ہو تو بجلی کوٹگلہ فیڈر کی بند کر دی جاتی ہے ہم سے کون سا انتقام لیا جا رہا ہے ۔ملک عاقل پچنند کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا والوں نے اگر کوٹگلہ فیڈر کا فالٹ مستقل طور پر حل نہیں کیا تو اسکے نتائج خطر ناک ہوں گے اور منتخب نمائندوں نے بھی ہمیں لاوارث چھوڑ دیا ہے اب ہم انصاف کیلئے جائیں تو کہاں جائیں۔عاقل پچنند نے واپڈا افسران کو پیغام دیا ہے کہ ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں اور دندہ شاہ بلاول سب ڈویژن میں تعینات واپڈا اہلکار کا قبلہ درست کریں تا کہ صارفین کی مشکلات بروقت حل ہوں اگر ہماری مشکلات کو نظر انداز کیا تو نتائج درست نہیں نکلیں گے۔