ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کے اچانک وزٹ ،شاندار کارکردگی پر تحصیل انتظامیہ کو شاباش ۔

ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کے اچانک وزٹ ،شاندار کارکردگی پر تحصیل انتظامیہ کو شاباش ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) عید الاضحی پر ضلعی انتظامیہ کے شاندار انتظامات ،ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی کے اچانک وزٹ ،نمایاں کارکردگی پر عملے کو شاباش ۔عید قربان کے تین روزہ صفائی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ،مساجد ،عید گاہوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈیو ٹیاں سرانجام دیں ۔میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کی انتظامیہ کی جانب سے عید قربان کے موقع پر آ لا ئشیں اٹھوانے کا تین روزہ صفائی پلان جاری کیا گیاتھا اور عملے نے بھرپور ڈیو ٹیاں سرانجام دیں ۔ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نے تحصیل انتظامیہ کی کارکر دگی چیک کرنے کیلئے اچانک وزٹ بھی کیے اور شاندار انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔ڈی سی عبد الستار عیسانی نے بتایا کہ ہمارا مشن ہے کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور ہم اسی مشن پر گامزن ہے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انشا اللہ ضرور کامیاب ہوں گا ۔