مسلمان پرامن ہیں ،بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا ئے۔شہریار اعوان

مسلمان پرامن ہیں ،بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا ئے۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)کشمیر ی بھائیوں کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے ،مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور نہتے کشمیر یوں پر ظلم ڈھانے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کشمیر سمیت تمام ایشوز میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن سے انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے تلہ گنگ پر یس کلب کے وائس چیئر مین ملک ارشد کو ٹگلہ سے بات چیت کے دوران کیا اسموقع پر چیئر مین راجہ پھل ،حاجی عبد الستار حال مقیم سعودی ،سابق کونسلر حاجی یوسف ،سابق کو نسلر حاجی محمد نواز باہی سمیت دیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں ،بھارت نے آ گ کا کھیل شرو ع کر دیا ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مطلب ایٹمی جنگ کو دعوت کی حماقت ہے ،بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا ئے تا کہ دنیا کو واضح ہو کہ مسلمان پرامن ہے اصل دہشت گرد بھارت ہے جو نہتے کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسوں سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے اور عام آ دمی کا جینا محال ہو گیا ہے ، عوام آ ج مسلم لیگ ن کے عوام دوست دور کو دوبارہ یاد کر رہی ہے ،موجودہ حکومت اپنی ناکام پالیسوں کو چھپانے کیلئے اپوزیشن سے انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی چوبیس میں نوماہ کے دورے اقتدار میں ڈیڑھ ارب کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آ ئندہ بھی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔