ہماری افواج دشمن کو کسی بھی نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دے گی۔سوشل ویلفیئر میڈم اثنی ملک

ہماری افواج دشمن کو کسی بھی نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دے گی۔سوشل ویلفیئر میڈم اثنی ملک

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) سوشل ویلفیئر اور انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام کشمیر اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ، ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی مہمان خصوصی تھے انکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس رضوی ، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ تنویر، سوشل آ فیسر (ر) سلیم اختر لاوہ،ملک ندیم ملکوال ،افضل اعوان سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شر کت کی اور میزبانی کے فرائض سوشل ویلفیئر آ فیسر میڈیم اثنیءملک نے سرانجام دئیے ۔ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہماری مسلح افواج دشمن کا مقابلہ کرنا جانتی ہے اور ہم سب پاک آ رمی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ جشن آ زادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور چودہ اگست پر ایک پودا لگا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں تا کہ ہماری آ نے والی نسلیں ہمیں یاد کریں ۔ڈپٹی کمشنر چکوال کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس سی میں پنجاب یونیورسٹی میں ٹاپ کرنے والی ہونہار طالبہ نوشابہ ظفر مبارک کی مستحق ہے اور طالبہ کی قابلیت پر ہمیں فخر ہے ،ہم سب کو اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا چاہیے تا کہ وہ بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹ کر ضلع چکوال کا سر فخر سے بلند کریں ۔دیگر مقررین نے بھی خطابات میں کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کیلئے ہمارا خون حاضر ہے اور ہمارا دشمن مقابلہ کرنے کی سکت تو رکھتا نہیں بس بڑھکیں مار رہا ہے اور ہماری افواج دشمن کو کسی بھی نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دے گی ۔ہونہار طالبہ نوشابہ ظفر نے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں میری کامیابی والدین کی خصوصی دعاﺅں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،میری طالبعلموں اور طالبات سے یہی درخواست ہے کہ محنت کریں تا کہ ہم پوزیشنیں حاصل کر کے ضلع چکوال اور تلہ گنگ کا نام روشن کر تے رہیں ۔ ہونہار طالبہ نوشابہ ظفر کو ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی کی جانب سے بیس ہزار نقد اور انجمن بہبود مریضاں کی جانب سے دس ہزار نقد اور ہر ماہ پانچ ہزار دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،اختتام سوشل ویلفیئر کی جانب سے چار سو پودے تقسیم کیے گئے۔