ملک شوکت نواز جھابری کی محکمے کیلئے دی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ایکسئین واپڈا نوروز خان

ملک شوکت نواز جھابری کی محکمے کیلئے دی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ایکسئین واپڈا نوروز خان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) لائن مین ملک شوکت نواز جھابری کے اعزاز میں سٹی سب ڈویژن کے عہدیداروں نے الوداعی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ایکسئین واپڈا نوروزخان تھے انکے علاوہ ایس ڈی اوزاورصحافیوں نے شرکت کی ۔یو نین عہدیداروں نے الوداع ہونے والے لائن مین ملک شوکت نواز جھابری کی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ انہو ں نے ہمیشہ اپنی ڈیو ٹی کو ایمانداری کیساتھ نبھایا اور جونیئر کا بھی خیال رکھا ان جیسا محنتی ،ملنسار اور شفیق ورکر کم ہی ملتے ہیں اور انکی کمی ہمیں ہمیشہ انکی یاد دلاتی رہے گی۔ ایکسئین واپڈا نوروز خان نے کہا کہ لائن مین ملک شوکت نواز جھابری کی محکمے کو دی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں اور میری دعا ہے کہ انکی زندگی میں مزید آ سانیاں پیدا ہوں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ واپڈا لائن مین سب سے پہلے اپنے سیفٹی کو یقینی بنائیں اگر کسی بھی واپڈا اہلکار کو کوئی بھی مسلہ درپیش ہو تو فورا آ گاہ کرے اور شہری بھی واپڈا اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں ۔ایکسئین واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی آ لات کے بغیر کوئی بھی واپڈا اہلکار بجلی پول پر نہ چڑھے اور تمام ضروری آ لات کا استعمال ہر صورت کریں ،لوڈشیڈ نگ کے حوالے سے انہو ں نے بتایا کہ ہم واپڈا والے خواہ مخواہ بجلی کی سپلائی معطل نہیں کرتے لائن میں اگر کوئی فالٹ آ جائے تو بجلی مجبورا بند کرنی پڑتی ہے اور میری عوام سے اپیل ہے کہ فون پر واپڈا اہلکاروں کیساتھ رویہ درست رکھے ہم آ پ کے خادم ہیں اور آ پ کی ہی خدمت کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں یہ ڈیوٹی سونپی گئی ہے ۔اختتام پر ملک احمد نواز جھابری نے کہا کہ میں واپڈا افسران اور یو نین عہدیداروں کا بے حد مشکور ہوں جنہو ں نے میرے بھائی ملک شوکت نواز جھابری کے اعزاز میں پروقار الوداعی پارٹی کا اہتما م کیا اور ہم آ پ کے انتہائی مشکور رہیں گے ۔