ہونہار طلبہ نوشابہ ظفر کو بی ایس سی میں شاندار کامیابی پر شہریار اعوان ،ڈاکٹر نثار ملک اور فلک شیر اعوان کی مبارک باد۔

ہونہار طلبہ نوشابہ ظفر کو بی ایس سی میں شاندار کامیابی پر شہریار اعوان ،ڈاکٹر نثار ملک اور فلک شیر اعوان کی مبارک باد۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ کی ہونہار طلبہ نوشابہ ظفر نے بی ایس سی میں پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے تلہ گنگ کا سر فخر سے بلند کر دیا ،کامیابی پر مبارکباد ۔تلہ گنگ کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی ہونہار طلبہ نوشابہ ظفر نے بی ایس سی کے امتحانات میں 714نمبر لیکر پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور نوشابہ ظفر نے میٹرک تلہ گنگ ہائی سکول اور ایف ایس سی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے اور بی ایس سی کی تعلیم پرائیویٹ کالج سے حاصل کی ۔معلوم ہوا ہے کہ بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ نوشابہ ظفر کے والد محترم چھ ماہ قبل انتقال کر گئے تھے اور صدمے کے باوجود نوشابہ ظفر نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب حیران کر دیا ۔شاندار کامیابی پر نوشابہ ظفر کو سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان ،خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان ،چائلڈ فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک اور ارشد کو ٹگلہ نے مبارک باد ۔