جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منائیں اور ہر شہری چودہ اگست کو ایک پودا لگا کر قومی فریضہ ادا کرے۔اے سی مجاہد عباس رضوی

جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منائیں اور ہر شہری چودہ اگست کو ایک پودا لگا کر قومی فریضہ ادا کرے۔اے سی مجاہد عباس رضوی

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس رضوی نے شجر کاری مہم کا آ غاز کر دیا ،جشن آ زادی پودا لگا کر منائیں ،عوام سے اپیل ۔ بلدیاتی اداروں کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس رضوی نے چارج سنبھالتے ہی تلہ گنگ کی عوام کو مسائل سے نجات دلوانے کی ٹھان لی اور انکی ٹیم چیف آ فیسر حاجی صدیق اور سروسزمیونسپل آ فیسر ملک خلیل احمد مدھوال نے دن رات ایک کر دیاہے ، تلہ گنگ میں صفائی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے گئے اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا آ غازبھی کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس رضوی نے بتایا کہ تلہ گنگ کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے اور انشا اللہ میری ٹیم اس مشن میں ضرور کامیاب ہو گی ۔ عید قربان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آلائشیں اٹھوانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شہر بھر سے قربانی کے جانوروں کی آ لائشیں اکٹھی کریں گے ،صفائی کیلئے بھی ڈیو ٹیاں لگا دی گئی ہیں تا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ٹی ایم اے کا عملہ کسی جگہ نہ پہنچ سکے تو انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی گئی جگہ پر آ لا ئشیں پھینکیں اور صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس رضوی نے مزید کہا کہ اہلیان تلہ گنگ جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منائیں اور ہر شہری چودہ اگست کو ایک پودا لگا کر قومی فریضہ ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہمیں دعائیں دیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ میرے دروازے سائلین کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور مظلوموں کی بھرپور دادرسی کی جا رہی ہے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔