پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،پچیس کے لگ بھگ گوشت فروشوں کی دوکانیں سیل ،دوکانداروں کا احتجاج۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،پچیس کے لگ بھگ گوشت فروشوں کی دوکانیں سیل ،دوکانداروں کا احتجاج۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،پچیس گوشت فروشوں کی دوکانیں سیل ،دوکانداروں نے بھرپور مزاحمت کی ۔بروز سوموار کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دوران چیکنگ گوشت فروشوں کی دکانوں کی صفائی کا معائنہ کیا تو ناقص صفائی پر پچیس کے لگ بھگ دکانیں سیل کر دی اور کیس اعلی احکام کے سپرد کر دیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کیساتھ گوشت فروشوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت بھی کی گئی اور مقامی سیاسیوں نے بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک بھی نہیں سنی اوردکانیں سیل کر دی ۔دوسری جانب گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ ہماری دوکانیں سیل کر کے ہمارا معاشی قتل کیا گیا ہے اور سینکڑوں من گوشت کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے ۔