شہیدوں کی قربانیاں رائےگاں نہیں جائیں گی اور ہم انکی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں ۔خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان

شہیدوں کی قربانیاں رائےگاں نہیں جائیں گی اور ہم انکی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں ۔خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) یوم شہدائے چکوال تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیت ملک فلک شیر اعوان کو ڈی پی او چکوال عادل میمن خان کی جانب سے شیلڈ سے نوازا گیا ۔خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ چکوال پولیس کے 23شہداءچکوال پولیس کے ماتھے کا جھومر ہے، ضلع چکوال کی دھرتی کے نوجوانوں نے ہمیشہ وطن کی خاطر قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا اور ہمیں فخر ہے ان شہداءپر جنہو ں نے اپنے وطن کے دفاع کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہم سب کو پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کر نا چاہیے تا کہ ہمارے پولیس نوجوانوں کا حوصلہ مزید بڑھے اور ہماری حفاظت بڑھ چڑھ کر کریں۔خادم تلہ گنگ کا مزید کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائےگاں نہیں جائیں گی اور ہم انکی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں ، پولیس کے نوجوان عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے چوبیس گھنٹے ڈیو ٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ملک فلک شیر اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی بہتری کیلئے آ ئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ضلع چکوال میں ڈی پی او چکوال عادل میمن خان نے محدود وسائل میں ضلع بھر میں امن وامان کو یقینی بنایا ہوا ہے جس پر ہم انکی صلا حیتوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔