ستر سالہ ملک مظفر کو ٹگلہ دلہن لینے داﺅد خیل پہنچ گیا ،باراتیوں کا ہلا گلہ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص۔

ستر سالہ ملک مظفر کو ٹگلہ دلہن لینے داﺅد خیل پہنچ گیا ،باراتیوں کا ہلا گلہ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) کو ٹگلہ کا ستر سالہ جوان دلہن لینے داﺅد خیل پہنچ گیا ،باراتیوں کا خوب ہلا گلہ ۔کو ٹگلہ کے ستر سالہ ملک مظفر خان نے دوسری شادی سجا لی اور دلہن لینے داﺅد خیل پہنچ گیا اور انکے باراتیوں میں چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ ،ملک فیصل کو ٹگلہ ،ملک رمضان ڈھوک لعل خیل ، ملک ایوب چٹھہ،ملک اکرام بنجرہ ،طارق ڈرائیور سمیت دیگر نے شر کت کی اور باراتیوں نے داﺅد خیل پہنچتے ہی خوب ہلا گلہ مچایا اور دولہا کو ہار بھی پہنائے گئے ۔ملک مظفر خان کو دولہا بننے پر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ارشد کو ٹگلہ ،سردار بازی خیل نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔