بوسیدہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ،گلیاں محلے منی ڈیم کا منظر پیش کرنے لگے ،شہری سراپا احتجاج ۔

بوسیدہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ،گلیاں محلے منی ڈیم کا منظر پیش کرنے لگے ،شہری سراپا احتجاج ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) بوسیدہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ،گلیاں محلے منی ڈیم کا منظر پیش کرنے لگے ،شہری سراپا احتجاج ۔مون سون بارشوں سے تلہ گنگ کے مختلف محلے زیر آ ب آ نے میں دیر نہیں لگاتے بارش ہوتے ہی پانی پانی ہو جاتا ہے اورمحلہ جھاٹلہ ،پرانا لاری اڈہ ،گلی سیٹھیاں سمیت دیگر ملحقہ محلے تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں ،ٹریفک اور راہ گیروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ تیز بارش سے ہمارے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو جاتا ہے اور ہماری الیکٹرانک والی اشیاءجل جاتی ہے جنکو ٹھیک کروانے میں ہمیں ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ہم کئی سالوں سے ناکارہ سیوریج سسٹم کی اذیت کا سامنا کر رہے ہیں لیکن منتخب نما ئندے کامیابی کے بعد ہمارے بنیادی مسائل ہی بھول جاتے ہیں ۔شہریوں نے مزید کہا ہے کہ تلہ گنگ کے سیوریج سسٹم پر کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے جا چکے ہےں جس سے عوام کم مستفید ہوئی ہے لیکن افسران اور انکی آ شیر آ باد کرنے والوں کی جیبیں خوب گرم ہوئیں ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی اور اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج منصوبے میں کروڑوں روپے ہڑپ کرنےوالوں کیخلاف کاروائی کی جا ئے اور ہمیں بوسیدہ سیوریج سسٹم سے نجات دلوائیں ۔