کو ٹشمس چوروں کا راج ،پو لیس خاموش شہری خود پہرے دینے لگے ،ڈی پی او چکوال نو ٹس لیں۔

کو ٹشمس چوروں کا راج ،پو لیس خاموش شہری خود پہرے دینے لگے ،ڈی پی او چکوال نو ٹس لیں۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھا نہ لاوہ کی حدودمیں چوروں کا راج ،پولیس خاموش تماشائی بن گئی ،شہری سراپا احتجاج ۔تھا نہ لاوہ کی حدود میں کو ٹشمس میں چوروں نے انت مچا دی اور آ ئے روز کوئی نہ کوئی انکے ہتھے چڑھ جاتا ہے اور اس سے جمع پونجی سے محروم کر دیتے تھے اور علاقہ مکینوں نے تھا نہ لاوہ پولیس کوبار بار آ گاہ کیا لیکن افسران نے سنی ان سنی کر دی اور چوروں کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں تو علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہو کر خود ہی مختلف محلوں میں بار ی باری پہرا دینے کا فیصلہ کر لیا اور کوٹشمس میں اب قانون کے محافظ نہیں علاقہ مکین خود ہی گلی محلوں میں پہرے دے کر اپنی حفاظت خود کر رہے ہیں جو کہ پولیس انتظامیہ کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے اپیل کی ہے کہ کو ٹشمس میں چوروں کی گرفتاری عمل میں لا کر متاثرین کوجمع پونجی واپس دلوائی جا ئے ۔