وزیر اعظم عمران خان سے جلد ملاقات متوقع ،مسائل سے تفصیلی آ گاہ کروں گا ۔ضلعی رہنما یاسر اعوان دندہ

وزیر اعظم عمران خان سے جلد ملاقات متوقع ،مسائل سے تفصیلی آ گاہ کروں گا ۔ضلعی رہنما یاسر اعوان دندہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ ولاوہ کے مسائل کا خاتمہ میرا مشن ہے ،چار سال میں ضلع چکوال میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا اور اسی ماہ ایک لاکھ سے زائد صحت سہولت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں کارڈز تقسیم کیے جائیں گے ،جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے میانوالی روڈ سمیت دیگر مسائل سے تفصیلی آ گاہ کروں گا ۔ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک یاسر اعوان دندہ نے بات چیت کے دوران کیا ۔انہو ں نے کہا کہ تلہ گنگ ولاوہ کے شہریوں کو مسائل کے حل کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی تھیں اب ہر ہفتے رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام صا حبہ تلہ گنگ تحریک انصاف کے دفتر میں سائلین کے مسائل سننے کیلئے آ رہی ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر حل کیے جا رہے ہیں اور اب یو نین کونسل لیول پر بھی ہم نے پروگرام ترتیب دے دیا ہے اور ہر ہفتے کسی نہ کسی ایک یو نین کونسل میں جا کر وہاں کے مکینوں کے مسائل سن کر انکی دادرسی کی جا ئے گی ۔یاسر اعوان دندہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو لیکر عوامی مسائل حل کر نے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انتقامی سیاست کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی اور مظلوم کا بھرپور ساتھ دوں گا ،انتظامیہ افسران کو ضلعی قیادت نے واضح کہہ دیا ہے کہ کسی بھی شہری سے انتقامی کاروائی نہیں کی جا ئے ۔تحریک انصاف رہنما ملک یاسر اعوان نے مز ید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ضلع چکوال کی ضلعی قیادت کی ملاقات جلدمتوقع ہے اور ملاقات میں پرائم منسٹر کو میانوالی روڈ سمیت دیگر مسائل سے آ گاہ کروں گا ۔