ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی ہدایت پر اے سی تلہ گنگ کا سبزی وفروٹ منڈی کا اچانک دورہ ،بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی ہدایت پر اے سی تلہ گنگ کا سبزی وفروٹ منڈی کا اچانک دورہ ،بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا، سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا، مختلف سٹالز پر نیلامی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار چیک کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے واضع کہا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلا جواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے ،منافع خور وں کونہیں چھوڑیں گے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرتلہ گنگ نے سلاٹر ہاو¿سز کے اچانک دورے بھی کیے جہاں انہوں نے عملہ کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔