پیر سید مقصود علی شاہ کو ٹگلہ شریف کے عرس مبارک میں مریدین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔پیر سید کمال الدین شاہ

پیر سید مقصود علی شاہ کو ٹگلہ شریف کے عرس مبارک میں مریدین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔پیر سید کمال الدین شاہ

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) پیر سید مقصود علی شاہ کو ٹگلہ شریف کا 31ویں سالانہ عرس مبارک 18اور 19جولائی کو منعقد ہو رہا ہے ،تیاریاں زور شروع سے جاری ہیں ۔سا لانہ عرس مبارک کے منتظمین سید کمال الدین شاہ نے بتایا ہے کہ ہر سال پیر سید مقصو د علی شاہ کو ٹگلہ شریف کا عرس مبارک منایا جا تا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں بابا جی کے مریدین شر کت کرتے ہیں اور عرس مبارک کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،کو ٹگلہ شریف کے مقامی اور گردونواح کی آ بادیوں کے مکین ہمیشہ ہر عرس مبارک میں اندورن اور بیرون ممالک سے آ نے والے مہمانوں کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔سید کمال الدین شاہ نے مزید بتایا کہ پیر سید محمد مقصود علی شاہ کا سالانہ عرس مبارک 18,19 جولائی کو منعقد ہو گا جسکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور عرس مبارک کے موقع پر علماءاکرام کے خصوصی خطابات بھی ہوں گے ۔