اقتدار کی فروعونیت میں شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے بند کرو۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان

اقتدار کی فروعونیت میں شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے بند کرو۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان کی قیادت میں چکوال ورکرزکنونشن میں شرکت کیلئے ڈیرہ سلطان سے قافلہ روانہ ،ن لیگیوں کی بھرپور شر کت ۔روانگی سے قبل سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم سب نے اس مشکل گھڑی میں انکا ساتھ دینا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تلہ گنگ کی عوام نے ہمارے مخالف حریفوں کو کامیابی دلوائی جو اقتدار والوں نے گزشتہ دنوں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کر نے والے شہریوں کو ایف آ ئی آ ر کی صورت میں واپس لوٹا دی ہیں جو مظلوم اور غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ میں پسے ہوئے شہریوں کیساتھ زیادتی ہے اور ہم اس ایف آ ئی آ ر کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جن افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اسکو فل الفور خارج کیا جا ئے ۔شہریار اعوان نے مزید کہا کہ ہمارے مخالف حریف عوام کیلئے منصوبے تو لا نہیں سکتے بس بوگس مقدمات درج کروا کر عوام سے انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں ،مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین ،شہریوں اور صحافیوں کی تنقید کو برداشت کیا ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ اقتدار کی کرسی میں بیٹھنے والوں نے اپوزیشن کے دوران تو شیل چوک پر دھرنا دینے والوں کیلئے چاول کی دیگیں پہنچاتے رہے لیکن اب وہ ایک سو افراد کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکے اور ان پر اقتدار کی طاقت آ زما کر کیا ثابت کر چاہتے ہیں کہ وہ ڈان بن گئے ہیں ہم ان مظلوم اور غربت میں پسے ہوئے شہریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انصاف دلوانے کیلئے بھرپور جنگ لڑیں گے ۔