دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پہلا حادثہ سر گودھا روڈ چینجی کے قریب پیش آ یا تیز رفتار ڈیمپر کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص زخمی ہو ا۔جاں بحق ہونےوالوں میں محمد قاسم اور شفاءاللہ شامل ہیں انکا تعلق مظفر گڑھ سے بتایا جا تا ہے اور زخمی کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا ، یہ حادثہ ڈیمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آ یا ہے ۔دو سرا حادثہ ملتان خورد مو ٹر سائیکل اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا جس میں دومو ٹر سا ئیکل سوارموقع پر جاں بحق ہو گئے اور آ بائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔