تلہ گنگ ولاوہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا،شہریوں کی حال دہائی۔

تلہ گنگ ولاوہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا،شہریوں کی حال دہائی۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ ولاوہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ،مہنگا ئی اور بجلی لو ڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ،شہریوں کی حال دہا ئی رحم کی اپیل ۔تبدیلی سرکار آ تے ہی ملک بھر میں مہنگائی نے ڈیر ے ڈال لیے ہیں اور عام آ دمی کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا گیا ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عام آ دمی کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور رہی سہی کسر واپڈا حکام کی جانب سے پوری کی جا رہی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں آ ئے روز اضافہ لیکن بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا رہا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ واپڈا حکام کی جانب سے آ ئے روز منٹینس کا بہا نہ بنا کر پورا پورا دن بجلی کی فراہمی معطل کر دی جا تی ہے جسکی وجہ سے بجلی پر چلنے والے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں ۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے واضح کیا ہے کہ ہمارے ساتھ منٹینس والے ڈرامے بند کیے جائیں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے نہ تو ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں ۔