اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کا قصابوں کیخلاف ایکشن ،پندرہ ہزار جرمانہ ۔

اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کا قصابوں کیخلاف ایکشن ،پندرہ ہزار جرمانہ ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کا قصابوں کیخلاف ایکشن ،پندرہ ہزار جرمانہ ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قصابوں پر چھاپے مارے اور خریداروں سے گوشت کے ریٹس کی معلومات لیں اور زائد ریٹس وصول کرنے والو ں پر پندرہ ہزار روپے کے جرمانے کیے ۔اے سی تلہ گنگ نے قصابوں کو صفائی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور وارننگ دی کہ زائد ریٹس وصول کرنے والے قانون کے مجرم ہیں جو بھی زائد ریٹس پر گوشت فروخت کرے گا اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔