ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی تلہ گنگ کی تعمیر وترقی کیلئے کاوشیں رنگ لانے لگیں ،شہریوں کا خراج تحسین

ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی تلہ گنگ کی تعمیر وترقی کیلئے کاوشیں رنگ لانے لگیں ،شہریوں کا خراج تحسین

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے ) ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ،تلہ گنگ جناح پارک اور نیو لاری اڈہ کی تزئین وآ رائش مکمل ،شہریوں کا خراج تحسین ۔تلہ گنگ میں جناح پارک اور نیو لاری اڈہ عر صہ دراز سے ویران پڑے تھے ،نیو لاری اڈہ تبا ہ حالی کا شکار تھا اورپارک آوارہ کتوں اور نشہ کرنےوالوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کے نوٹس میں نیولاری اڈہ اور جناح پارک کی خستہ حالی کی تفصیلا ت سے آ گاہ کیا جس پر انہو ں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد انکی تز ئین و آ رائش کی جا ئے اور شہریوں کی مشکلا ت کا بھرپور ازالہ کیا جا ئے ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پہلے جناح پارک کی حالت سدھاری اور اسکے باوجود نیو لاری اڈہ میں زنانہ اور مردانہ انتظار گاہیں مکمل کروائیں اور پانی کا بھی بندوبست کیا گیا ۔نیولاری اڈہ میں انتظار گاہیں بنانے کے بعد اب بچوں ،خواتین اور بزرگوں کو بیٹھنے کیلئے صاف ستھری جگہ مہیا کر دی گئی ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عبد الستاعیسانی سے مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ شہر سے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کیا جا ئے اور انکو فل الفور نیو لاری اڈہ پر منتقل کریں تا کہ شہر میں راہ گیروں کو جام ٹریفک سے نجات مل سکے۔