حلقہ پی پی چوبیس کا حقیقی مسیحا شہریار اعوان ہی ہے،بلا تقریق ترقیا تی کاموں کی نئی مثال قائم کی۔وائس چیئر مین جاوید ملک

حلقہ پی پی چوبیس کا حقیقی مسیحا شہریار اعوان ہی ہے،بلا تقریق ترقیا تی کاموں کی نئی مثال قائم کی۔وائس چیئر مین جاوید ملک

تلہ گنگ (امتیاز احمد لاوہ سے) میونسپل کمیٹی لاوہ میں محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑی ،شہریار اعوان نے لاوہ کی تعمیروترقی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز دئیے جس پر ہم انکے بیحد مشکور ہیں ،تبدیلی سرکار کو دس ماہ مکمل ہو گئے تاحال لاوہ کی عوام کو انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کوئی ترقیاتی پیکچ نہیں مل سکا ۔ان خیالا ت کا اظہار سابق وائس چیئر مین ملک آ صف نواز گٹال ،سابق کونسلر رزاق احمد اور سابق وائس چیئر مین جاوید ملک نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دیکھائے گئے تھے کہ کامیابی کے بعد ہم لاوہ میں دودھ کی نہریں بہا دیں گے دس ماہ مکمل ہو چکے ہیں تاحال لاوہ کی عوام کیلئے نہ کوئی دودھ کی نہریں بہائی گئی ہیں اور نہ ہی جو نمائندے یہاں سے کامیاب ہوئے تھے وہ عوام کا شکریہ ادا کرنے بھی نہیں آ ئے اورلاوہ کی غیور عوام پر جھوٹے مقدمات درج کروا کر بھڑاس نکالی جا رہی ہے ۔سابق وائس چیئر مین آ صف نواز گٹال نے کہا کہ لاوہ کی عوام سے جھوٹے وعدے کروانے والے کرتے دھرتے بھی اب عوام سے منہ چھپا کر پھر رہے ہیں اور شہریار اعوان نے اپنے دس ماہ کے دور اقتدار میں ڈیڑھ ارب کے ریکارڈ ترقی پروجیکٹ لا کر حلقہ پی پی چوبیس کی محرومیوں کا خاتمہ کیا ہے ۔لاوہ کی عوام کو شہریار اعوان کی محبتیں اور بلا تفریق ترقیا تی کاموں کی یاد ستا رہی ہے اور آ ج بھی حلقہ پی پی چوبیس میں ترقیا تی کام شہریار اعوان کی جانب سے ریلیز فنڈز سے جاری وساری ہیں ۔سابق کونسلر رزاق احمد نے کہامنتخب نمائندوں کی جانب سے لاوہ کیلئے ترقی فنڈز تو جاری نہیں کروائے جا سکے ہیں بلکہ لاوہ کی عوام سے ووٹ نہ دینے کا انتقام بھرپور طریقے سے لیا جا رہا ہے ۔سابق وائس چیئر مین ملک جاوید نے کہا کہ حلقہ پی پی چوبیس کا حقیقی مسیحا شہریار اعوان ہی ہے انہو ں نے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھ کر ایک نئی مثال قائم کی ہے اور آ ج اقتدار والی پا رٹی ہمارے ہی فنڈز سے جاری مختلف سکیموں میں رکاوٹیں ڈال کر کریڈٹ لینے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے جو باعث شرم ناک ہے ۔