تحریک انصاف کے ورکروں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جا ئے ،پی ٹی آ ئی کا بو ل وبالا ہی رہے گا ۔یاسر اعوان دندہ

تحریک انصاف کے ورکروں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جا ئے ،پی ٹی آ ئی کا بو ل وبالا ہی رہے گا ۔یاسر اعوان دندہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ملک یاسر اعوان دندہ کی کاوشیں رنگ لے آ ئیں ، تحریک انصاف سیکر ٹریٹ آ باد اب رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام ہر ہفتہ کو عوامی مسائل حل سنے گی ۔گزشتہ روز تحریک انصاف سیکر ٹریٹ میں اکٹھ ہو ا جسمیں رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام ،ملک فدا حسین ،چیئر مین رانا عظمت ٹمن سمیت دیگر نمایاںشخصیت نے شر کت کی اسموقع پر تحریک انصاف کے ورکروں اور انتظامیہ کا نشانہ بنانے والوں نے کیثرتعداد میں شر کت کی ۔رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نے متاثرین کے مسلے سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات کیں کہ جلدا زجلد ان کو ریلیف فراہم کیا جا ئے اسموقع پر انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ضلعی قیادت ایک پچ پر ہے اور ضلع چکوال کی عوام کے مسائل ضرور حل ہوں گے اور تلہ گنگ میں جو ورکروں کیساتھ زیادتی کی گئی ہے انکا بھرپور ازالہ کریں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اب چور اور ڈاکو جیلوں کی ہوا ہی کھائیں گے اب ہر طرف انصاف کا ہی بول وبالا ہو گا اب کوئی نہیں بچ سکتا ۔ملک یاسر اعوان دندہ نے بتایا ہے کہ تلہ گنگ ولاوہ کے ورکروں کا یہی گلہ تھا کہ پی ٹی آ ئی کی قیادت ہمارے مسائل نہیں سناتی اب انکا یہ گلہ دور کر دیا گیا ہے ہر ہفتہ کو رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام صا حبہ تحریک انصاف سیکر ٹریٹ میں مسائل سنے گی اور انکو فوری حل کیا جا ئے گا ۔یاسر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی کی جانب سے ہمارے ورکروں کیساتھ زیادتیاں کی گئی ہیں جنکا ہم بھرپور ازالہ کریں گے،انہو ں نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے بھی تحریک انصاف کے ورکروں کے حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے اور انشا اللہ اب تحریک انصاف کا نا م ہی بولے گا تھا نہ کچہری میں زیادتیوں کا بازار ختم کریں گے۔