چوہدری پرویز الہی وفا کا نا م ہے عوامی مسائل حل کر کے دم لیں گے ۔چیئر مین ملک اسد محمود کو ٹگلہ

چوہدری پرویز الہی وفا کا نا م ہے عوامی مسائل حل کر کے دم لیں گے ۔چیئر مین ملک اسد محمود کو ٹگلہ

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) موجودہ حکومت عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑے گی ،مہنگائی عارضی ہے جلد قابو پا لیا جا ئے گا ، چوہدری پرویز الہی وفا کا نام ہے انشا اللہ عوامی مسائل ضرور حل کریں گے ،ترقیا تی کام ہمارا مشن ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ نے ڈھوک متوکی میں کیپٹن ضیاءالدین کے اعزاز میں منعقد تقریب کے بعد ملک ارشد کو ٹگلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 65کی محرومیوں پر ہمارا فوکس ہے انشا اللہ جلد حلقے میں ترقیا تی کام شروع کر دئیے جائیں گے ،چوہدری پرویز الہی اور حافظ عماریاسر کی قیادت میں ہم متحد ہےں اور پارٹی قیادت کے سامنے ہمیشہ حلقے کی بھرپور نما ئند گی کی ہے ۔ملک اسد کو ٹگلہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام کی بے پناہ توقعات ہیں ہمیں یقین ہے کہ ایوانوں میں موجود عوامی نما ئندے عوامی توقعات کے مطابق مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو ں گے ،عوام حکومت کا سا تھ دے وہ وقت دور نہیں جب مہنگائی سمیت دیگر مسائل ختم ہو جائیں گے۔