عوام اب جھانسے میں نہیں آ نیوالی ، دس ماہ کی کارکر دگی عوام کو بتائیں ۔شہریار اعوان

عوام اب جھانسے میں نہیں آ نیوالی ، دس ماہ کی کارکر دگی عوام کو بتائیں ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) بیساکھیوں کے سہاروں پر اقتدار میں آ نےوالے رونا دھونا اور بھڑکیں چھوڑےں عوام کو دس ماہ کی کارکردگی بتائیں ، سٹی ہسپتال کی مشینری پر واویلا کرنےوالے اب مشینری کیوں نہیں واپس لاتے ؟ بیس نہیں بیس ہزار پول لائے ہیں ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایم پی اے شپ میں بجلی کی مد میں پچاس کروڑ سے زائد گرانٹ ریلیز کروائی ہے ، پی پی چوبیس میں تعلیم کے شعبے میں سوا ارب کے فنڈز خرچ ہو ئے شاید ہی پنجاب کے کسی حلقے میں ہوئے ہوں جنہوں نے سکول ہی نہ دیکھا ہو انہیں کیا پتہ تعلیم کی اہمیت کیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن صوبائی شہریار اعوان نے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا بھیک مانگ کر اقتدار میں آ نےوالے دس ماہ میں حلقے کیلئے ایک پائی بھی نہیں لا سکے اب ناقص کارکردگی پر عوام سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،حلقے کی عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے اور نہ ہم اقتدار میں عوام سے بھاگے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بھاگنے والے ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری تگو ودو جاری وساری ہے ۔شہریار اعوان نے مز ید کہا کہ نو ماہ کے دور اقتدار میں حلقہ پی پی چوبیس کیلئے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی اور آ ج پی پی چوبیس میں 90فیصد سے زائد بجلی پہنچا دی گئی ہے ۔چچا ملک ظہور انور اعوان مرحوم اور میں نے ایم پی اے شپ کے دوران حلقہ پی پی چوبیس میں کالجز اور اسکولز کی مد میں سوا ارب کے فنڈز فراہم کیے اور آ ج جتنی تعلیمی درسگاہیں پی پی چوبیس میں ہیں شاید ہی کسی حلقے میں ہوں ،آ ج پی پی چوبیس کے نوجوان بچے اور بچیاں ان درسگاہوں میںتعلیم حاصل کرکے اپنا باعزت روزگار کما رہے ہیں ،پی پی چوبیس کی محرومیوں کا ازالہ میرے ہی خاندان نے کیا ۔ملک شہریار اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن مہم میں سٹی ہسپتال کی مشینری کا واویلا کیا جاتا رہا ہے لیکن دس ماہ اقتدار میں آ ئے ہوئے ہو گئے ہیں تاحال واویلا کرنے والے مشینری واپس کیوں نہیں لائے ،جن کی سیاست جھوٹ اور مکاریوں پر مبنی ہو وہ ہمیشہ عوام میں بے نقاب ہوا کرتے ہیں ۔شہریار اعوان نے حافظ عمار یاسر کو چیلنج کیا ہے کہ اگر اتنا کی عوامی مقبولیت پر ناز ہے تو میدان میں آ ﺅ دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیں گے ۔