شادی کا جھانسہ دیکر نوسر باز نے نکہ کہو ٹ کے شہری کو لوٹ لیا ،انصاف فراہم کیا جا ئے ۔متاثرہ شخص کی اپیل

شادی کا جھانسہ دیکر نوسر باز نے نکہ کہو ٹ کے شہری کو لوٹ لیا ،انصاف فراہم کیا جا ئے ۔متاثرہ شخص کی اپیل

تلہ گنگ ( نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ شہر اور گردنواح میں شادی کروا کر سادہ لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری-محمد نصیر ولد فتح محمد سا کن نکہ کہوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی تلہ گنگ شہر کی گلشن آراءمحلہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے چکوال کے دھوکے باز تصور بھٹی سے ملکر ریحانہ بی بی دختر عبدالغفور ساکن ڈھو ک سیداں راولپنڈی سے کروائی اور مجھ سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کیے -میں نکہ کہوٹ میں مزدوری کرتا ہوں میری تمام بچت رقم ریحانہ بی بی اور اس میں شامل کردار لے کر فرار ہوگئے -ریحامی بی بی میرے گھر میں صرف تین دن تک رہی اس کے بعد اسکو اسلام گل ولد حسن گل ساکن پشاورلے گیا اور کہا کہ جلد واپس آجائے گئی جس ایڈریس پر شادی ہوئی اب وہاں پر تالا ہے اور نمبر کوئی بھی نہیں اٹھاتا -میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے اس لیے اس گروپ کو سٹی تھانہ پولیس تلہ گنگ گرفتار کرے اور میری رقم برآمد کروائے اور ایسے جعلی گروپوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے تاکہ سادہ لوگوں کو تحفظ حاصل ہو-