تھا نہ ٹمن کی حدود میں چوریوں کی وارداتیں عام ہو گئیں ،پولیس خاموش ڈی ایس پی ملک عبدالر حمن نوٹس لیں ۔

تھا نہ ٹمن کی حدود میں چوریوں کی وارداتیں عام ہو گئیں ،پولیس خاموش ڈی ایس پی ملک عبدالر حمن نوٹس لیں ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھا نہ ٹمن کی حدود میں چوری کی وارداتیں عام ہو گئیں ،شہری جمع پونجی سے محروم ہونے لگے ،ڈی ایس پی ملک عبد الر حمن نو ٹس لیں ،اہل علاقہ کا مطالبہ ۔تھا نہ ٹمن کی حدود میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہو گئی ،ملتان خورد ،لیٹی ،ٹمن ، کو ٹگلہ سمیت دیگر علاقوں میں چور وں کا راج ہے اورشہریوں کو جمع پونجی سے محروم کیا جا رہا ہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔چوریوں کی وارداتیں عام ہونے سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی ایس پی ملک عبد الر حمن سے اپیل کی ہے کہ تھا نہ ٹمن کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا ئیں تا کہ شہری چین کی نیند سو سکیں ۔