تبدیلی سرکار کا پہلا بجٹ ،ریلیف کم مہنگائی زیادہ ،شہری چیخ اٹھے ،وزیر اعظم عمران خان سے ریلیف کی اپیل

تبدیلی سرکار کا پہلا بجٹ ،ریلیف کم مہنگائی زیادہ ،شہری چیخ اٹھے ،وزیر اعظم عمران خان سے ریلیف کی اپیل

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تبدیلی سرکار کا پہلا بجٹ ریلیف کم مہنگائی زیادہ ،شہریوں کی حال دہائی بجٹ مسترد ،ہمیں ریلیف والا بجٹ چاہیے ،وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ۔تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ پر عوامی سروے کیا گیا جسمیں شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے اور ہمیں مہنگائی نہیں ریلیف چاہیے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ بجٹ سے ہمیں امیدیں وابستہ تھیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا ئے گا لیکن بجٹ میں ہماری روز مرہ اشیاءدالیں ،گوشت ،گھی ،دودھ سمیت دیگر اشیاءمہنگی کر دی گئی ہیں جس سے عام آ دمی کو مزیدمہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے ۔شہریوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری سے تنگ آ کر ہم نے عمران خان کا چناﺅ کیا تھاکہ ہمیں ریلیف فراہم کریں گے لیکن تبدیلی سرکار نے تو انکے بھی ریکارڈ توڑدئیے اور بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ دس فیصد اور مہنگائی سو فیصد کر دی گئی ہے جس سے عام آ دمی ہی متاثر ہوا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ جو بھی پارٹی اقتدار میں آ تی ہے توعوام کو یہی پیغام دیتی ہے کہ کچھ سال مہنگائی برداشت کریں آ نےوالے دن ریلیف والے ہوں گے آ خر کب تک غریب کے جیبوں سے سرکاری خزانہ بھرتا رہے گا اور غریب مہنگائی کا رونا روتا رہے گا ۔شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں روزمرہ اشیاءپر ریلیف فراہم کریں اور ٹیکس غریبوں سے نہیں امیروں سے وصول کرکے سرکاری خزانے کا خسارہ پورا کریں۔