بول تلہ گنگ کی نشاندہی پر لاوہ دندہ روڈ کی مرمت شروع ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

بول تلہ گنگ کی نشاندہی پر لاوہ دندہ روڈ کی مرمت شروع ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) لاوہ دندہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ ، بول تلہ گنگ کی نشاندہی پر مرمت کا آ غاز کر دیا گیا ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔لاوہ دندہ روڈ کھنڈرات بن گئی تھی جس کی بول تلہ گنگ نے بار بار متعلقہ حکام کی اس طرف توجہ دلوانے کیلئے خبریں شائع کی جس پر آ خر کار متعلقہ حکام کو ہوش آ ہی گیا اور بروز بدھ سے لاوہ دندہ روڈ پر مرمت کا آ غاز کر دیا گیا ۔اہل علاقہ نے بو ل تلہ گنگ کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ہماری آ واز بنے اور ہماری مشکلات اجاگر کیں جس پر آ ج روڈ کی مرمت کی جا ری ہے ۔