ہیڈ ماسٹر بدفعلی کیس محض غلط فہمی اور اسکول کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔حاجی محمد نواز

ہیڈ ماسٹر بدفعلی کیس محض غلط فہمی اور اسکول کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔حاجی محمد نواز

چکوال( نمائندہ بول تلہ گنگ) بچوں کے ساتھ ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بدفعلی کیے جانے کے واقعات میں کوئی حقیقت نہیں،محض غلط فہمی اور اسکول کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس میں ہیڈ ماسٹر کے چند ساتھی اساتذہ کے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے جس کی تحقیق کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول پیڑہ جانگلہ کی اسکول کونسل کے رکن حاجی محمد نواز نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر شاہد کی طرف سے بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی خبروں کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی یہ ہی بتایا گیا تھا مگر جب کونسل نے اپنے طور پر تحقیق کی تو ایسا کچھ نہیں تھا،دلوں کے حال اللہ تعالیٰ جانتا ہے مگر بظاہر ہیڈ ماسٹر شاہد شریف انسان ہے،جس بچے کا نام لیا جا رہاہے کہ اس کے ساتھ بد فعلی کی گئی ہے اس کے والدین نے خود ہمارے سامنے اقرار کیا ہے کہ ان کے بچے کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا، البتہ یہ ممکن ہے کہ اسکول کے کچھ اساتذہ نے ذاتی رنجش کی وجہ سے ایسے کسی بچے کو مہرہ بنایا ہو،ہم تحقیق کر رہے ہیں جو بھی قصور وار ہوا اس کے خلاف ایکشن لیں گے،تاہم بظاہر یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں کیوں کہ اسکول میں کسی بچے کے ساتھ ایسا کوئی فعل نہیں ہوا،کہا جا رہا ہے کہ ایسے قبیح فعل کی کوشش کی گئی اس کا بھی تاحال ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملا۔