ہیلی کاپٹر کی لاوہ آ مد ،سابق ڈپٹی اسپیکر محمد نواز کھوکھر کا استقبال ملک خلاص خان اور سلطان رضاجامی نے کیا ۔

ہیلی کاپٹر کی لاوہ آ مد ،سابق ڈپٹی اسپیکر محمد نواز کھوکھر کا استقبال ملک خلاص خان اور سلطان رضاجامی نے کیا ۔

لاوہ(ملک امتیاز احمد لاوہ )سابق ڈی سی ملک شیرمحمد مرحوم کی رسم چہلم،سابق صوبائی وزیر سلیم اقبال ، نواز کھوکھر، سلطان رضا جامی، سردار ممتاز ٹمن، ملک شہریار ،ملک لعل خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ملک خلاص خان لاوہ کے بھائی اور ملک فاروق اعوان کے چچا سابق ڈی سی ملک شیرمحمد مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاﺅں لاوہ میں منعقد ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال، معروف کاروبای و سماجی شخصیت نواز کھوکھر، سابق چیئرمین زکوة کمیٹی سلطان رضا جامی، سابق ایم این اے سردار ممتا زٹمن، سابق ایم پی اے ملک مظہر اقبال، سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان،سابق چیئرمین پیمرا ملک مشتاق، ڈی جی ایم پیمرا ملک قاسم نواز لاوہ، سابق ناظم حاجی ملک لعل خان، ڈائریکٹر این آر ایس پی ملک فتح خان، ملک جمیل کوٹقاضی،سابق ڈائریکٹر زراعت ملک صادق، ڈاکٹر ملک طارق نوشیری خیل،ملک الطاف نوشیری خیل ایڈوکیٹ،ملک آصف نواز سابق وائس چیئرمین ایم سی لاوہ، معروف ماہر تعلیم ظفر علی خان، بریگیڈئر (ر) ملک شیر محمد،مفتی شیرخان، مفتی مشتاق قادری جبکہ صحافی برادری سے امتیاز احمد لاوہ، حاجی سلیم اقبال، عمران دندی، سلیم طاہر، چوہدری نویدنے شرکت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔واضح رہے کہ نواز کھوکھر نے ہیلی کاپٹر پر انٹری مار کر لوگوں کو حیرانی میں ڈال دیا۔نواز کھوکھر نے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہی سابق چیئرمین زکوة کمیٹی چکوال سلطان رضا جامی کا پوچھا جنہوں نے انتہائی وقار اور محبت کے ساتھ نواز کھوکھر کو وصول کیا۔