عید الفطر کے تین روز میں 4276کالیں موصول ،بروقت ریسکیو کیا گیا ۔ڈاکٹر عتیق احمد خان

عید الفطر کے تین روز میں 4276کالیں موصول ،بروقت ریسکیو کیا گیا ۔ڈاکٹر عتیق احمد خان

چکوال (نما ئندہ بول تلہ گنگ)عید الفطر 2019کی تین روزہ رپورٹ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122کی سربراہی میں عید کے بعد سینئر آفیسرز کے ساتھ جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی مرید سلطان کنٹرول روم انچارج نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تین دن میں 4276 کالز موصول ہوئیں جن میں سے ایمرجنسی کالز کی تعداد90(2.1%) تھی جن میں سے 24ٹریفک حادثات،44میڈیکل،02اونچائی سے گرنے،03آگ لگنے،02کرائم ایمرجنسیز،02ڈوبنے کے واقعات اور 13دیگرایمرجنسیزشامل ہیں،ان ایمرجنسیز میں 81افراد کو ریسکیو کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید الفطر کے دنوں میں نہانے کے دوران 02نوجوان 17سالہ عمر اور 20سالہ سکندر بالترتیب عید کے دوسرے دن موہاٹہ مصریال ڈیم اورعید کے تیسرے دن میال ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہوئے، روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق 24روڈ ٹریفک حادثات میں 28افراد (21مرد،06خواتین(کو ریسکیو کیا گیا جن میں 06 نیم بے ہوشی اور شدید زخمی حالت میں تھے، ان حادثات میں 26موٹر سائیکل،04 کاریں،02 رکشے اور 01وین شامل تھی زخمیوں میں ذیادہ افراد کی عمر21سے30سال تھی 13حادثات تیز رفتاری جبکہ 11حادثات بے احتیاطی کی وجہ سے پہش آئے، عید کے دوران 03آگ لگنے کی ایمرجنسیز ہوئیں 02کمرشل علاقہ جات اور 01رہائشی علاقہ میں ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا،جبکہ سیر تفریح کیلیے کلرکہار میں آئی فیملی سے ایک بچہ بچھڑ گیا جسے اس کی فیملی تک پہنچایا گیا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز اور ڈیوٹی آفیسرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات گذشتہ سال سے کم ہوئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن 02نوجوانوں کا ڈوبنا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہی بہترین طریقہ ہے،انہوں نے میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کردار بھی پہلے کی طرح اچھا رہاجس پر چکوال کے تمام صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن ابھی بھی اپنی حفاظت اور بے جا کالز کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122چکوال نے عیدالفطرکو پر امن بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اسٹیشن مانیٹرننگ آئی پی کیمروں اوروہیکل ٹریکر سسٹم کی مدد سے کی ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کی پوائنٹس بنائے گئے اور ریسکیورز کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ اس موقع پرٹرانسپورٹ انسپکٹر فیصل محمود،سینئر اکاوئنٹنٹ ملک وقار،اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارجزاور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور موجود تھے۔