جس سیاست کی بنیاد پیسے کی چمک دمک پر ہو وہاں حلقے کی عوام کے دکھ درد کی کوئی اہمیت نہیں ہو تی۔ملک سلیم اقبال

جس سیاست کی بنیاد پیسے کی چمک دمک پر ہو وہاں حلقے کی عوام کے دکھ درد کی کوئی اہمیت نہیں ہو تی۔ملک سلیم اقبال

تلہ گنگ( نما ئندہ بول تلہ گنگ ) حلقہ این اے 65پر مسلط کیے گئے حادثاتی عوامی نما ئندوں کا پول پہلی عید پر ہی کھل گیا ، نودولتیوں نے حلقے میں آنے کی بجائے غریب عوام کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے بینزز ابھجوا دیئے ،ڈیرہ سلطان کے دروازے حلقے کی عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ،ان خیالا ت کا اظہار سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال نے عید کے موقع پر آ نے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی عوام کو آ گاہ کر دیا تھا کہ حادثاتی طور پر منتخب ہو جانے والے نما ئندوں کے لیے عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے جس سیاست کی بنیاد پیسے کی چمک دمک پر ہو وہاں حلقے کی عوام کے دکھ درد کی کوئی اہمیت نہیں ہو تی ۔سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال نے مزید کہا کہ اپنے طویل سیاسی سفر میں پہلی دفعہ دیکھ رہا ہو ں کہ نما ئندوں کے دروازے بند ہیں اور حلقے کی عوام کو شہر بھر میں بینز آ ویزاں کر کے عید مبارک باد پیش کی جا رہی ہے ،حلقے کی عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا اب آ نسو بہانے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں،میںنے ہمیشہ عوام کا مقدمہ لڑا اور لڑتا رہوں گا، عید کے دنوں میں جن نما ئندوں کے دروازے عوام کیلئے بند ہوں انہو ں نے عوام کی خاک خدمت کرنی ہے ،ہم نے اپنے ضمنی الیکشن میں عوام سے جووعدے کیے تھے ایم پی اے شہریاراعوان کے نوماہ کے دور اقتدار میں ڈیڑھ ارب کے پروجیکٹ لائے اور آ ج بھی ہمارے ہی ریلیز فنڈز سے حلقے میں ترقیا تی کام ہو رہے ہیں۔