ایس ایچ او محمد افضل کی کامیاب کاروائیاں ،ہزار لیٹر پٹرول بر آ مد مقدمہ درج ۔

ایس ایچ او محمد افضل کی کامیاب کاروائیاں ،ہزار لیٹر پٹرول بر آ مد مقدمہ درج ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) ایس ایچ او محمد افضل کی کامیاب کاروائیاں ،ہزار لیٹر پٹرول اور پندرہ بوریاں گندم بر آ مد ،چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآ مد اور پانچ ون ویلنگ کرنےوالوں کیخلاف مقدمات درج ۔ایس ایچ او محمد افضل نے بتایا ہے کہ ڈی پی او چکوال عادل میمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی ملک عبدالر حمن کی زیر نگرانی غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا جسمیں محمد جبار نامی شخص کو رنگ ہاتھوں غیر قانونی ایک ہزار لیٹر پٹرول فروخت کر تے ہوئے پکڑ لیا دوسری کاروائی میں دوران گشت مشکوک رکشہ سواروں کا پیچھا گیا تو انہو ں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے نوجوانوں نے عمران ،سفیر اور خاکی جان کو پکڑ لیا جن سے رکشے میں لدی گندم کی پندرہ بوریاں بر آ مد کر لیں ۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کیخلاف کریک ڈاﺅن آ پریشن جاری رہا اور پانچ ون ویلنگ کرنےوالوں کو حراست میں لیکر مقدمات درج کیے گئے اور تین روز مختلف اوقات میں تھا نہ صدر کی حدود میں ناکہ بندی بھی کی گئی ۔ایس ایچ او محمد افضل نے مزید بتایا کہ ایک شخص سے غیر لا ئسنسی اسلحہ بر آ مد ہو ا جبکہ قیصر عباس سے چر س بر آ مد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ،ماہ رمضان اور عید کے دنوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تا کہ شہری کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکا ۔محمد افضل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی علاقے یا محلے میںکوئی بھی غیر قانونی دھندہ ہو رہا ہو تو فورا پولیس کو اطلاع کریں تا کہ بر وقت کاروائی کر کے اس سے نجات دلوائی جا سکے ،میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جب چاہیے آ ئیں اور مظلوم کی بھرپور دادرسی کی جا ئے گی ۔ڈی پی او چکوال کی ہدایت کے مطابق عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو ۔