تلہ گنگ وگردونواح میں مضر اشیاءکی فروخت جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ناکام،ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نوٹس لیں۔

تلہ گنگ وگردونواح میں مضر اشیاءکی فروخت جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ناکام،ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نوٹس لیں۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)تلہ گنگ وگردونواح میں مضر اشیاءکی فروخت جاری ،ناقص کوالٹی اشیاءکھانے کی وجہ سے شہریوں کو بیماریوں نے گھیر لیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ناکام ،ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نوٹس لیں ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ تلہ گنگ ولاوہ سمیت دیہاتوں میں غیر معیاری،زائد المیعاد اشیاءکی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اورخریدار ناقص اشیاءخریدنے پر مجبور ہیں ۔زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاءکھانے کی وجہ سے بچوں میں دست کی بیماری عام ہو گئی ہے جسکی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔وقاص ،ندیم ،حماد کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم خانہ پری کیلئے کاغذی کاروائیوں میں مصروف ہے لیکن مارکیٹ میں غیر معیاری اشیاءکی فروخت دھڑلے سے جاری وساری ہے ،ناقص کوالٹی اشیاءفروخت کرنےوالے دوکاندار اشیاءمارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جسکی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی سے اپیل کی ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارکردگی کو چیک کیا جا ئے بوگس اور خانہ پری کاروائیوں کومسترد کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ ہمارے بچوں کو معیاری اشیاءفراہم کی جا سکیں۔