ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خالی آ سامیاں پر کی جائیں گی ،مریضوں کو طبی سہولیات ہر ممکن فراہم کی جائیں ۔وزیر اعظم عمران خان

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خالی آ سامیاں پر کی جائیں گی ،مریضوں کو طبی سہولیات ہر ممکن فراہم کی جائیں ۔وزیر اعظم عمران خان

تلہ گنگ(نمائندہ بول تلہ گنگ ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تلہ گنگ کا سرپرائز وزٹ ،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی تھا نہ کا معائنہ کیا ۔وزیر اعظم پا کستان عمران خان کی اچانک آ مد نے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگا دیں اور انکی اچانک آ مد سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ۔وزیر اعظم پا عمران خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ کے معائنہ کے دوران ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں،ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا، وزیر اعظم کو ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خالی آ سامیوں کے بارے بھی تفصیلی آ گاہ کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے ہسپتال کے معاملات پر اعتماد کا بھی اظہار کیا،بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان تھا نہ سٹی پولیس پہنچ گئے اور پولیس کی کارکر دگی کا جا ئزہ جس کے بعد وہ تلہ گنگ سے واپس اسلام آ بادروانہ ہوگئے۔