نو مہینوں میں شہریار اعوان ریکارڈ ترقیا تی کام کروا کر عوام کی امیدوں کی کرن بن گئے ۔وائس چیئر مین آ صف نواز گٹال

نو مہینوں میں شہریار اعوان ریکارڈ ترقیا تی کام کروا کر عوام کی امیدوں کی کرن بن گئے ۔وائس چیئر مین آ صف نواز گٹال

تلہ گنگ (امتیاز احمد لاوہ سے )شہریار اعوان حلقہ پی پی چوبیس کے حقیقی مسیحا ہیں ،تیس تیس سال کے عوامی مطالبوں کو پورا کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں اور پچاس سال تک جہاں بجلی کی سہولت ایک خواب تھا وہاں بجلی کی سہولت پہنچا کر عوام کا خادم ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین نذیر عالم ،وائس چیئر مین آ صف نواز گٹال اور کونسلر رزاق احمد نے ایک بیان میں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریار اعوان نے نو ماہ کے دورا قتدار میں لاوہ سمیت حلقہ پی پی چوبیس میں ترقیا تی کاموں کے جال بچھا کر حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور عوام آج اپنے نمائندوں کو دیکھنے کیلئے انکی آ نکھیں ترس چکی ہیں اور ڈھونڈتی پھر رہی ہے ۔چیئر مین نذیر عالم نے کہا کہ تیس سال سے چوڑی پل کاایک عوامی مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کیلئے شہریار اعوان نے گرانٹ دے کر تیس سال سے جاری عوامی مطالبہ کوپورا کر دیا ،اورگوہل اگلے پچاس سال میں بھی بجلی کی فراہمی نا ممکن تھی جسکو شہریار اعوان نے اپنے نوماہ کے دور اقتدار میں پورا کر دیا ۔وائس چیئر مین آ صف نواز گٹال کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان نے ترقیا تی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آ ج بھی عوام کی آ واز شہریار اعوان ہی ہیں ۔حلقہ پی پی چوبیس کیلئے شہریار اعوان نے نومہینوں میں اتنے ترقیا تی کام کروا ئے ہیں جو موجودہ منتخب نما ئندے پانچ سال میں بھی نہیں کروا سکے گے ۔کونسلر رزاق احمد کا کہنا تھا کہ شہریار اعوان نے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کر کے عوام کا خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور آ ج موجودہ منتخب نمائندے عوامی مسائل پر فوکس کم اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کروانے کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔