نوسر باز دند اناتے پھر رہے ہیں تفتیشی افسر خاموش؟ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔متاثرین کی آ ئی جی پنجاب سے اپیل

نوسر باز دند اناتے پھر رہے ہیں تفتیشی افسر خاموش؟ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔متاثرین کی آ ئی جی پنجاب سے اپیل

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) پولیس وردی میں ملبوس نوسربازوں نے تلہ گنگ کے شہریوں کو لو ٹ لیا ،موقع سے فرار پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکا م ،متاثرین کی میڈیا کے سامنے حال دہائی ۔ بلا ل خان ساکن تلہ گنگ نے بتایا کہ میں گیارہ مئی 2019کو ہمراہ کزن توصیف اقبال کیساتھ کام کے سلسلے میں لاہور گیا تو وہاں ہم آ ٹو رکشہ میں سوار ہوئے تو ساتھ ہی پنجاب پولیس وردی میں ملبوس دو افراد نے ہمیں گھیر لیا اور بار بار رتلاشی کا اسرار کرتے رہے اور ہم نے انکو تلاشی دی تو وہ ہمارے پرسوں سے 42500روپے نکال کر رفو چکر ہو گئے ۔بلال خان نے بتایا ہے کہ ہم نے تھا نہ گڑھی شاہو لاہور میں مقدمہ درج کروا دیاہے سات روز سے زائد ٹائم گزر چکا تا حال متعلقہ تفتیشی افسر ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکاااور ہمیں جمع پونجی سے محروم کرنےوالے پنجاب پولیس وردی میں ملبوس نوسر باز دندا ناتے پھر رہے ہیں اور ہمارے محافظ نوسر بازوں کو پکڑنے میں نا کام ہیں ۔پنجاب پولیس میں ملبوس نوسر بازوں سے جمع پونجی گنوانے والے متاثرین نے آ ئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس نوسر باز وں کو گرفتار کیا جا ئے اور ہم سے لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جا ئے ۔