جناح پارک میں جھولوں کی مرمت اور رنگ روغن مکمل ،پارک کو اصل حالت میں لایا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کی ارشد کو ٹگلہ سے بات چیت

جناح پارک میں جھولوں کی مرمت اور رنگ روغن مکمل ،پارک کو اصل حالت میں لایا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کی ارشد کو ٹگلہ سے بات چیت

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ کے اکلوتے جناح پارک کی تزئین وآ رائش ڈپٹی کمشنر عبد الستارعیسانی اور اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کی کاوش سے شروع ،جلد عوام کیلئے کھول دیا جا ئے گا ۔تلہ گنگ کے شہریوں کیلئے بنایا گیا جناح پارک انتظامیہ کی دیکھ بھال نہ ہو نے کی وجہ سے ویران ہو گیا تھا اور پارک میں لگی موٹریں جل گئی تھیں جھولے ٹوٹ گئے اور پانی نہ ملنے سے گھاس جل گیا تھا ۔جناح پارک کی ابتر حالت پر ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی توجہ دلوانے کیلئے میڈیا کی جانب سے بار بار نشاندہی کی گئی جس پر انہو ں نے اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کیساتھ ملکر وزٹ کیا اور اسکو فل الفور اصل حالت میں لانے کیلئے احکامات جاری کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے تلہ گنگ پریس کلب کے وائس چیئر مین ملک ارشد کو ٹگلہ سے ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے جناح پارک کی تزئین وآ رائش کی جا رہی ہے اورکافی حد تک ہم اسکو مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔جلی موٹروں کو بحال کر دیا گیا اور ٹوٹے ہوئے جھولوں کی مرمت مکمل کروا دی گئی ہے ، زنگ آ لودہ جھولوں کو رنگ روغن کیا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے مزید کہا کہ جناح پارک کا افتتاح جلد ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کریں گے جس کے بعد شہریوں کیلئے کھول دیا جا ئے گا اور اب جناح پارک کیلئے ایک مالی اور دو گارڈ ڈیوٹی سرانجام دیں گے تا کہ دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتی جا سکے۔