رمضان بازار میں اشیاءکی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت

رمضان بازار میں اشیاءکی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے ہمراہ رمضان بازار تلہ گنگ کا دورہ کیا،اشیاءکی کوالٹی،صفائی اور ریٹس چیک کیے ،بازار میں آ نےوالے خریداروں سے بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تمام رمضان بازاروں میں روزمرہ اشیاءخورو نوش عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر سستے رمضان بازاروں میںفروخت کی جا رہی ہیں۔ رمضان پیکیج کے تحت سستے رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے آٹا،گھی چینی،دالیں،سبزیاں،پھل اورگوشت تازہ اور معیاری دستیاب ہیںاور ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں تمام رمضان بازاروں میں اے سی صاحبان اشیاءکی سپلائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی نے تلہ گنگ ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ادویات کی دستیابی سے متعلق دریا فت کیا۔لواحقین نے علا ج معالجہ کی سہو لیات اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مو جود ڈاکٹرز سے بات چیت کے دوران ایمر جنسی کے حوالہ سے درکار ضروریات وسہو لیات اور مسائل سے آگہی حاصل کی۔