پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق سٹی ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ۔ڈاکٹر آ فتاب حیات

پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق سٹی ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ۔ڈاکٹر آ فتاب حیات

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر آ فتاب حیات کو سٹی ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ،چارج لیکر انہو ں نے کا م کا آ غاز کر دیا ۔سٹی ہسپتال کا اضافی چارج ملنے کے بعد ڈاکٹر آ فتاب حیات نے تلہ گنگ پریس کلب کے وائس چیئر مین ملک ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی صفائی ،ادویات کی دستیابی ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال کی صفائی میری اولین ترجیح ہے تا کہ آ نےوالے مریضوں کو ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے ۔ڈاکٹر آ فتاب حیات نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل اسٹاف کو واضح ہدایات کر دی گئی ہیں کہ ڈیوٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی اور کہا گیا ہے کہ آ نےوالے مریضوں کیساتھ خوش اسلوبی کیساتھ پیش آ یا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مجھے چارج ملنے سے قبل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایوننگ ٹائم پر راﺅنڈ نہیں کرتے تھے اب شام کے اوقات میں راﺅنڈ لازمی قرار دیا گیا ہے ،رات کے اوقات میں بھی اسٹاف اور ڈاکٹر کی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے اچانک وزٹ کر رہا ہوں اور ایمرجنسی میں آ نے والے مریضوں سے ہسپتال اسٹاف کے رویے اور علاج کے بارے میں تفصیلا ت لی جا رہی ہیں تا کہ مریضوں کو پنجاب حکومت اورصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہ کے مشن کے مطابق مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکے۔