اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 26 مجسٹریٹس مقرر ،روزانہ کی بنیادپر منڈیوں میں سبزی اور فروٹس کی نیلامی کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال

اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 26 مجسٹریٹس مقرر ،روزانہ کی بنیادپر منڈیوں میں سبزی اور فروٹس کی نیلامی کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ)ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو حکومت پنجاب کی طرف سے 19اشےاءضروریہ پر دی گئی سبسیڈی کو ےقینی بنانے اور عوام کو سستی اور معےاری اشےاءخور و نوش فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 26مجسٹریٹس مقرر کئے ہیں جو روزانہ کی بنےاد پر فروٹ و سبزی منڈیےوں میں فروٹ اور سبزی کی بولی اور نیلامی کا معائنہ کرتے ہیں اور عوام تک سستی اور معےاری فروٹ و سبزی کی فروخت کو ےقینی بناتے ہیں ۔اس طرح تمام مجسٹریٹس روزانہ مختلف کرےانہ شاپس،فیئر پرائس شاپس،ےوٹیلیٹی سٹورز،اور رمضان بازاروں میں حکومت کے مقرر کردہ سبسیڈائزڈ آئٹمز کی فراہمی اور معےار اور پیمانے اور اوزان کو چیک کرتے ہیں ۔ انہوں نے ماہ رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران ان مجسٹریٹس کی کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتاےا کہ ےکم مئی تا 13مئی تک ان تمام مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 2053مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے اور اشےاءمیں معےار اور مقدار کو ناقص ہونے پر کل453دوکانداروں 6,74,000جرمانے کئے اور 5کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں اور5افراد کو گرفتار کرکے حوالات بھیجا گےا ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلعی انتظامےہ شبانہ روز محنت کرکے عوام الناس کو ریلیف دینے میں سرگرم عمل ہے اور ہم حکومت کی طرف سے دی گئی 19 فوڈ آئٹمز پر سبسیڈی کو ےقینی بنانے ساتھ ساتھ عوام الناس کو سستی اور معےاری اشےاءکی فراہمی کو ہر صورت ےقینی بنائیں گے۔